۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علی جمعه مفتی سابق مصر

حوزہ/سابق مصری مفتی علی جمعہ نے کہا کہ مسجد نبوی روئے زمین پر سب سے بہترین اور افضل ترین مکان ہے،کیونکہ اس میں حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ و سلم کا روضہ مبارک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سابق مصری مفتی، الازہر علماء کونسل کے رکن اور ایوان نمائندگان کی مذہبی کمیٹی کے چیئرمین علی جمعہ نے کہا کہ مسجد نبوی روئے زمین پر سب سے بہترین اور افضل ترین مکان ہے کیونکہ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کا روضہ مبارک ہے۔

انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ مسجد نبوی،کائنات کی عظیم ترین مخلوق کی مدفن اور بہترین مکان ہے۔

مصر کے سابق مفتی نے مزید کہا کہ علماء نے کہا ہے کہ مسجد نبوی روئے زمین پر سب سے بہترین جگہ اور حتی کہ مسجد الحرام اور بیت اللہ شریف سے بھی افضل ہے۔

علی جمعہ نے اشارہ کیا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے مدینہ پہنچتے ہی اس جگہ کا انتخاب فرمایا اور اپنے مبارک ہاتھوں سے یہ مسجد تعمیر فرمائی اور یہ مسجد آپ(ص)کی رسالت کی جگہ بن گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .